یاسر حسین امن کی فاختہ بن گئے

127

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار یاسر حسین نے سوشل میڈ اپر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ امن کی فاختہ بن گئے ہیں۔

معروف اداکار و میزبان یاسر حسین اکثر اوقات اپنے بولڈ بیانات کی وجہ سے تنازعات میں گھرے رہتے ہیں۔

گزشتہ مہینوں کے دوران ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے پاکستان میں نشر ہونے پر بھی انہوں نے اس سیریز کے خلاف بیانات دیئے تھے جو پاکستانی شائقین سمیت اُن کے مداحوں کو بھی نہایت نا گوار گزرے تھے۔

یاسر حسین کی سوشل میڈیا پر فین فالوونگ بھی اچھی خاصی ہے، جتنے اُن کے ناقدین ہیں اُس سے کئی گناہ بڑھ کر وہ مداح بھی رکھتے ہیں۔

حال ہی میں یاسر حسین نے اپنے فوٹو، ویڈئو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی دو تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ سفید رنگ کے لباس میں نظر آ رہے ہیں،

یاسر حسین نے اپنی اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ وہ امن کی فاختہ بن گئے ہیں۔‘

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹر ی سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ، یاسر حسین کی اہلیہ اقرا عزیز حسین نے ایک انٹرویو میں اپنی اور یاسر حسین کی پہلی ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ اُن دونوں کی پہلی ملاقات ایک ایوارڈ شو میں ہوئی تھی۔

اقرا عزیز حسین نے بتایا کہ اُن کی اور یاسر حسین کی دوستی بھی اسی ایوارڈ شو میں ہوئی اور پھر اُس کے ایک سال کے بعد وہ دونوں دوبارہ ایک اور ایوارڈ شو میں ملے تھے جہاں اُنہوں نے ایک دوسرے کو بہتر طریقے سے جانا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں