عالمی وباء کورونا وائرس کی دوسری لہر نے کئی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جن میں ایک نام یونان کا بھی شامل ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث یونان کے وزیراعظم میچوتاکی نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یونان میں گھر سے نکلنے سے پہلے میسج کرنا ہوگا اور وجہ بتانی ہوگی، اس کے بغیر گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اس کے علاوہ یونان میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ہے، خلاف ورزی کرنے والے پر 150 یورو جرمانہ ہوگا۔