یو اے ای، مساجد میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کی اجازت

121

متحدہ عرب امارات میں آئندہ ماہ سے نماز جمعہ مساجد میں ادا کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے 4 دسمبر سے نمازِ جمعہ کی مساجد میں ادائیگی کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

مساجد میں نمازیوں کی محدود تعداد کے ساتھ یکم جولائی سے باجماعت نماز کے لیے مساجد کو کھولا تھا تاہم کورونا کی وجہ سے مساجد میں نمازِجمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

نمازِ جمعہ کی مساجد میں ادائیگی کے لیے نمازیوں کی تعداد کو 30 فیصد تک محدود رکھا گیا ہے جبکہ خطبے سے 30 منٹ قبل مساجد کھولی جائیں گی اور نماز کی ادائیگی کے 30 منٹ بعد بند کر دی جائیں گی۔

مساجد میں وضوخانے اور بیت الخلا بند رکھے جائیں گے اور نمازیوں کو گھروں سے وضو کرکے آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دیگر نمازوں کے لیے مساجد کو جماعت سے 15 منٹ قبل کھولا جائے گا اور نماز کے 10 منٹ بعد بند کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں