یہ سیاسی رہنما اپنی ویران حویلیوں میں پرتعیش زندگی بسر کر رہے ہیں، وزیراعظم

52

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران ہمارا مقابلہ ایک ایسی سیاسی قیادت سے ہے جو کبھی کسی جمہوری جدوجہد کا حصہ نہیں رہی، یہ سیاسی رہنما اپنی ویران حویلیوں میں پر تعیش زندگی بسر کر رہے ہیں۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان سیاسی جماعتوں کے قائدین میں عوام کے ساتھ ہمدردی کا فقدان ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان کا واحد اور مایوس کن مقصد لوٹی ہوئی دولت اور بدعنوانی کو بچانا ہے، این آر او حاصل کرنے کے لیے یہ کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا تو انہوں نے مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑھتے کورونا کیسز کے پیشِ نظر اب ہمیں دوبارہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے، اب یہ جلسے کر کے لوگوں کی جان اور حفاظت کا خیال نہیں رکھ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں