1 کروڑ 98 لاکھ کورونا مریض شفایاب

1 کروڑ 98 لاکھ کورونا مریض شفایاب 121

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 70 ہزار 155 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 9 لاکھ 2 ہزار 543 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 70 لاکھ 15 ہزار 442 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 60 ہزار 461 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 98 لاکھ 92 ہزار 170 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 1 لاکھ 94 ہزار 37 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 65 لاکھ 14 ہزار 376 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 25 لاکھ 23 ہزار 166 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 14 ہزار 464 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 37 لاکھ 97 ہزار 173 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے، جہاں کورونا سے 73 ہزار 953 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 43 لاکھ 74 ہزار 314 ہو گئی۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 27 ہزار 517 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 41 لاکھ 65 ہزار 124 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 18 ہزار 135 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 41 ہزار 7 ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں