12 گھنٹے سے گھر پر بجلی نہیں: فخر عالم

12 گھنٹے سے گھر پر بجلی نہیں: فخر عالم 92

گزشتہ رات کراچی میں ہونے والی ہلکی بارش کے بعد سے میزبان و اداکار فخر عالم کے گھر بجلی بحال نہیں ہوسکی ہے۔

فخر عالم نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں کہا کہ ’گزشتہ رات کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں رات دس بج کر 40 منٹ پر ہلکی بارش کا آغاز ہوا، اس کے کچھ دیر بعد ہی بجلی معطل ہوگئی۔‘

انہوں نے بتایا کہ رات سوا گیارہ بجے سے گئی بجلی 12 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی بحال نہیں ہوسکی ہے۔

فخر عالم نے کے الیکٹرک پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اگلے مون سون میں بھی آپ لوگ ہمیشہ کی طرح ناکارہ ہی رہیں گے۔

خیال رہے کہ کراچی سمیت سندھ میں دسمبر میں معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں اور درجہ حرارت بھی معمول سے کم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

کراچی میں رات ہلکی بارش کے بعد صبح بھی بوندا باندی اور ٹھنڈی تیز ہواؤں نے موسم سرد کردیا، محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آئندہ دو سے تین روز تیز ہوائیں موسم سرد رکھیں گی ۔

کراچی سمیت سندھ میں دسمبرمیں معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 26اور 27 نومبرکو تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں