18 اکتوبر کا جلسہ عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا، بلاول بھٹو

53

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 18 اکتوبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔

بلاول بھٹو نے کراچی کوآرڈیننشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی اور حکومت مخالف تحریک کے ضمن میں سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں کمیٹی کے کوآرڈینیٹر وقار مہدی، صوبائی وزیر سعید غنی اور رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے شرکت کی۔

پی پی چیئرمین نے خطاب میں کہا کہ حکمران جماعت تحریک انصاف نے صرف بیروزگاری، مہنگائی اور سفارتی تنہائی کو فروغ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نااہل سلیکٹڈ حکومت ملک اور عوام پر بوجھ بن چکی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ عوام پر چوری کے ووٹوں سے بنائی گئی عمران خان کی حکومت مسلط کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی عوام میں کوئی جڑیں نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں