2000ء کا بش، الگور مقابلہ، 5 ہفتوں تک کانٹے دار قانونی لڑائی

75

پیرس (اے ایف پی ) امریکی صدر ٹرمپ نے تنائج سے قبل ہی دھاندلی کے الزام لگا کر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے اگر ایسا ہوا تو امریکی الیکشن کی تاریخ میں ایسا دوسری بار ہوگا .

اس سے قبل 2000ء میں جارج ڈبلیو بش اور الگور مقابلے میں 5؍ ہفتوں تک کانٹے دار قانونی لڑائی لڑی گئی ۔

صدارتی انتخاب میں پہلی بار سپریم کورٹ کےذریعے فیصلہ کیا گیا اور فلوریڈا کے نتائج نے جارج بش کو فاتح قرار دیا۔

فلوریڈا میں انتخابی نتائج میں پہلے الگور کو فاتح قرار دیا گیا بعد میں بش کی جیت کا اعلان کیا گیا جسے الگور نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا اور مشینوں کی خرابی کے باعث ہاتھ سے ووٹوں کی گنتی کی گئی ۔

تاہم سپریم کورٹ کے جج جسٹس جان پاؤل اسٹیون نے دوبارہ گنتی کے عمل کو مسترد کردیا اور اپنے تاریخی فیصلے میںلکھا کہ ’ہم فاتح کی حقیقت کبھی نہیں جان پائیں گے تاہم ہارنے والے کی حقیقت بالکل واضح ہے ‘۔ سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ انتخابی نتائج چوری کئے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں