63 فیصد پاکستانیوں کا کورونا ویکسین لگوانے سے انکار

63 فیصد پاکستانیوں کا کورونا ویکسین لگوانے سے انکار 134

کورونا کی ویکسین آنے کی صورت میں 63 فیصد پاکستانی اسے استعمال کرنے سے انکار کررہے ہیں البتہ 37 فیصد ویکسین لگوانے کے لیے تیار بھی نظر آئے۔ اس بات کا انکشاف آئی پی ایس او ایس پاکستان نے اپنے سروے میں کیا۔

آئی پی ایس او ایس کے مطابق 21 فیصد پاکستانی 6 ماہ میں کورونا کی ویکسین آنے کے لیے پُرامید ہیں جبکہ 27 فیصد ایک سال اور 23 فیصد 2 سے 3 سال کا کہہ رہے ہیں۔

سروے کے مطابق 9 فیصد کا کہنا ہے کہ ویکسین آنے کے لیے 3 سال سے زائد کا عرصہ لگے گا جبکہ 20 فیصد نے کہا کہ ویکسین کبھی دریافت نہیں ہوگی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں