بلوچستان میں اسکول شیڈول کے مطابق کھلیں گے، مراسلہ

123

ڈائریکٹر آف ایجوکیشن بلوچستان نے اسکول کھولنے سے متعلق مراسلہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق صوبے بھر کے تمام اسکول پہلے سے دیئے گئے شیڈول کے مطابق کھولے جائیں گے۔

ڈائریکٹر آف ایجوکیشن بلوچستان کے جاری کیئے گئے مراسلے کے مطابق صوبے میں شیڈول کے مطابق 23 ستمبر سے مڈل اور 30 ستمبر سے تمام پرائمری اسکول کھول دیئے جائیں گے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی ایس اوپیز پر پر عمل کرتے ہوئے تعلیمی سرگرمیوں کو بحال کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر آف ایجوکیشن بلوچستان کے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ جن اساتذہ اور طالب علموں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گی انہیں 14 روز کے لیے سیلف قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

ڈائریکٹر آف ایجوکیشن بلوچستان کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں یہ بھی کہا ہے کہ یہ اساتذہ و طلباء کورونا سے تندرست ہونے کے بعد دوبارہ اسکول آسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں