FATF کی ایک اور شرط پر عمل درآمد

187

وفاقی حکومت کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کرتے ہوئے قومی بچت کی اسکیموں میں سرمایہ کاری پر نظر رکھنے کے لیے سپروائزری بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

بورڈ قومی بچت کی اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والے کالعدم تنظیموں سے منسلک افراد کی نشاندہی کرے گا۔

سپروائزری بورڈ نیشنل سیونگ رولز پر عمل درآمد اور خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف ایکشن لے گا۔

ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے مطابق منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے فنڈز جمع کرنے سے روکا جائے گا، قومی بچت اسکیموں میں مشکوک سرمایہ کاری بحق ِسرکار ضبط اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔

جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزارتِ خزانہ، اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، ایف ایم یو حکام سپروائزری بورڈ میں شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل فنانس سیکریٹری وزارتِ خزانہ، سپروائزری بورڈ کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ ڈی جی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو بھی سپروائزری بورڈ کا ممبر بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں