کراچی( طلحہ ہاشمی) PIA آڈٹ میں اربوں کے غبن وکرپشن کا انکشاف ،ایف آئی اے نے 2انکوائریز مکمل کرلیں، جلد مقدمات درج ہوجائیں گے، اہم گرفتاریاں متوقع ہیں۔
تفصیلا ت کےمطابق قومی ائرلائن پی آئی اے میں مالی کرپشن اور غبن کی داستانوں پر ایف آئی اے نے پی آئی اے کے خلاف 2انکوائریز مکمل کرلی ہیں، انکوائریز کے دوران اربوں روپے کے غبن کا انکشاف ہوا ہے،
ذرائع کے مطابق انکوائریز پی آئی اے کے مالی آڈٹ رپورٹ کے بعد مکمل کی گئیں، پی آئی اے کے خلاف انکوائریز کارپوریٹ کرائم سرکل نے کی ہیں، دونوں انکوائریز کے بعد جلدمقدمات درج کیے جائیں گے.
مقدمات قومی خزانے کو نقصان پہنچائے جانےپر درج ہوں گے ، مقدمات پی آئی اے کی اس وقت کی انتظامیہ کےخلاف درج ہوں گے جس کے بعد پی آئی اے کے مزید سینئر افسران کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔
اس سے قبل ایک مقدمے میں سابق چیئرمین اور افسران پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں، ایف آئی اے حکام نے دونوں انکوائریز کی تصدیق جیونیوز کو کردی ہے۔