مفتی عبدالقوی کی حریم شاہ کے ساتھ متنازعہ ویڈیو کال وائرل

مفتی عبدالقوی کی حریم شاہ کے ساتھ متنازعہ ویڈیو کال وائرل 513

تنازعہ واقعات کی زد میں رہنے والے مفتی عبدالقوی کی ایک اور متنازعہ ویڈیو کال سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق مفتی عبدالقوی کی سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے ساتھ ویڈیو کال وائر ہورہی ہے جس میں مفتی عبدالقوی حریم شاہ سے فلرٹ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ سے ملنا چاہتا تھا مگر تقدیر غالب آگئی۔

مفتی عبدالقوی نے حریم شاہ سے فرمائش کرتے ہوئے کہا کہ ’ میری شہزادی غصہ نہیں کرتے ،شہزادی اپنا چہرہ تو دیکھاؤ‘۔

جس پر جواب میں حریم شاہ غصے میں آکر کہتی ہیں کہ کیا شہزادی شہزادی لگایا ہوا ہے آپ نے؟

جواب میں مفتی عبدالقوی کہتے ہیں کہ مصروف لوگوں پر غصہ نہیں کرتے میری شہزادی

جس پر حریم شاہ کہتی ہیں کہ آپ کی فضول تقاریر سننے اور بکواس سننے کیلئے فون نہیں کیا جس پر مفتی عبدالقوی قہقہہ لگاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں آپکے سر پر قربان

اس پر حریم شاہ کہتی ہیں کہ آپکو زیب نہیں دیتا کہ آپ اپنی بیٹیوں کی عمر کی لڑکیوں پر ٹھرک جھاڑیں، جس پر مفتی عبدالقوی حریم شاہ سے فرمائش کرتے ہیں کہ ایک بار اپنا چہرہ تو دکھائیں۔

حریم شاہ جواب میں کہتی ہیں کہ میں منافقین کو چہرہ نہیں دکھاتی۔آپ شیطان ہو ، آپ ابلیس ہو ، آپ نے اسلام کا نام بدنام کیا ہوا ہے ۔

حریم شاہ کے ساتھ بیٹھی خاتون مفتی عبدالقوی کو گندی گالی دیکر بے غیرت کہتی ہیں تو مفتی عبدالقوی کال کاٹ دیتےہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل مفتی عبدالقوی کی ایک غیرملکی خاتون کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں مفتی عبدالقوی ایک خاتون کے جھوم رہے ہیں اور ایک شخص مفتی صاحب کو کہتا ہے کہ آپ گھومیں اور اس خاتون کو بھی گھمائیں۔

واضح رہے کہ مفتی عبدالقوی ماضی میں بھی کئی تنازعات کی زد میں رہ چکے ہیں، ان کی قندیل بلوچ کے ساتھ بھی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں اور کچھ عرصے بعد قندیل بلوچ کا قتل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں