بروقت اقدامات سے معاشی اعشاریے بہتر ہوئے، گورنر اسٹیٹ بینک

184

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) رضا باقر نے کہا ہے کہ ترسیلات زر سے معاشی اعشاریہ میں بہتری آئی، بروقت اقدامات سے معاشی اعشاریے بہتر ہوئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایس ڈی پی آئی کانفرنس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر سے معاشی اعشاریہ میں بہتری آئی، بروقت اقدامات سے معاشی اعشاریے بہتر ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ معاشی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے، مالیاتی خسارے کو زرمبادلہ سے پورا کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے کم شرح سود پر طبی آلات منگوانے کے لیے قرضے دیے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ کوویڈ-19 سے قبل معاشی استحکام کے نتیجہ میں کورونا کے دوران ہماری مالی مشکلات کم رہیں۔

رضا باقر کا کہنا تھا کہ ذرمبادلہ کے ذخائر بہتر رہے، لوگوں کو ہم پر اعتماد ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ دیگر ملکوں کی طرح ہم بھی معاشی بحالی کی طرف جارہے ہیں، آٹو انڈسٹری، سیمنٹ سمیت صنعتیں بہتر ہو رہی ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کے لیے شرح سود منفی رینج میں رکھنے کی ضرورت ہے۔

رضا باقر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا کام لیکوڈیٹی دینا ہے، قرضہ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ بینکوں کا اپنا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ کوویڈ-19 کے دوران اسٹیٹ بینک نے چھوٹے اور درمیانے کاروبار کو رسک انشورنس کی سہولت دی، رسک انشورنس سے بینکوں کا اعتماد بڑھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں