وزیراعظم عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کرانے کا چیلنج دے دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ بے شک فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے۔
انہوں نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس میں پارٹی سربراہوں کو بٹھا کر کیس سننا چاہیے۔
عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کئی ملک ان جماعتوں کو پیسے دیتے رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ سیاسی فنڈریزنگ صرف تحریک انصاف نے کی ہے۔
گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کمیشن اسلام آباد کے سامنے احتجاج کیا تھا، جس سے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، ن لیگی رہنما مریم نواز اور دیگر نے خطاب کیا تھا۔
اس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وضاحتی بیان بھی جاری کیا تھا اور کہا تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی کو معاملے کی سماعت تیز کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔









