چوہدری برادران کیخلاف 20 برس پرانی تحیقیقات کی بندش پر فیصلہ آگیا

113

لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری برادران کے خلاف 20 برس پرانی تحقیقات بند کرنے کی درخواستیں نمٹادیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے چوہدری برادران کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات بند کرنے کی رپورٹ جمع کروائی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس صداقت خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے حکم سنایا۔

ڈی جی نیب لاہور لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے اور چوہدری برادران کے حوالے سے رپورٹ بند کرنے کے بارے میں بیان دیا۔

چوہدری برادران نے اپنے خلاف ہونے والی نیب تحقیقات کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں