کراچی میں منگل کو موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

133

کراچی میں منگل کے روز موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، درجہ حرارت کم سے کم 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کل موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے کل کم سے کم درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔

شمال اور شمال مشرق اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلیں گی۔ صبح ہوا میں نمی کا تناسب 40 سے 50 فیصد اور شام میں 15 سے 25 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں