50 کروڑ روپے ہرجانے کے کیس، علی ظفر کو 15 فروری تک جواب جمع کروانے کا حکم

178

سندھ ہائیکورٹ نے 50 کروڑ روپے ہرجانے کے کیس میں گلوکار علی ظفر کو 15 فروری تک جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

گلوکار علی ظفر کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔

درخواست گزار لینا غنی کی وکیل نے کہا کہ علی ظفر کو اس طرح کے ٹوئٹ کرنے سے روکا جائے، علی ظفر اس طرح کے ٹوئٹس نہ کرنے کی یقین دہانی کرائیں تو درخواست واپس لے لیں گے۔

علی ظفر کے وکیل کا کہنا تھا ہم نے اس طرح کا کوئی ٹوئٹ کیا ہی نہیں، درخواست کا جائزہ لے کر جواب دیں گے، مارچ کی کوئی تاریخ دی جائے تاکہ جواب جمع کروائیں۔

سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ 15 فروری تک کی مہلت دے رہے ہیں، جواب جمع کروائیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ جواب جمع نہ کرایا تو آئندہ سماعت پر درخواست گزار کے وکیل کو سن کر حکم امتناع جاری کر دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں