سینیٹ الیکشن قریب آنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان کو جہانگیر ترین کی یاد ستانے لگی۔
پی ٹی آئی اراکین کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سینیٹ انتخابات کے لیے کمیٹی میں جہانگیر ترین کو چیئرمین بنایا جائے۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں راجہ ریاض جہانگیر ترین کی حمایت میں سامنے آگئے۔
راجہ ریاض بولے جہانگیر ترین کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
راجہ ریاض نے کہا کہ پنجاب میں سینیٹ انتخابات کیلئے کمیٹی میں جہانگیر ترین کو چیئرمین بنایا جائے جبکہ چوہدری سرور، شاہ محمود قریشی، عامر کیانی اور اعجاز چوہدری کو بھی کمیٹی میں لیا جائے۔









