اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی اورپی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ملاقات کی ۔وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر میں دوسری جماعتوں سے بااصول اور با کردار لوگوں کی پارٹی میں شمولیت کی ہدایت کی اور انہیں بتایا کہ آزاد کشمیر کیلئےہائوسنگ پروگرام کے سنگ بنیاد کی تقریب عنقریب وزیر اعظم ہائو س اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔عمران خان نے دونوں رہنمائوں سے کہا کہ وہ انتخابی مہم کے سلسلے میں واضح حکمت عملی تیار کریں تاکہ مقبوضہ کشمیرمیں ایک اچھا پیغام دیاجاسکے۔عمران خان نےکہاکہ وہ پانچ فروری کو کوٹلی لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے اور جلسہ سے بھی خطاب کریں گے۔
آزاد کشمیر میں بااصول، باکردار لوگوں کو پارٹی میں شامل کیا جائے، عمران خان
134









