کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سےفروخت کا دبائو رہا ،کے ایس ای100انڈیکس میں 589پوائنٹس کم ہو گئے، سرمایہ کاری مالیت 118ارب 85لاکھ 57ہزار روپے کم ہو گئی ،75.42فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی کاروباری حجم 11.15فیصد زیادہ رہا ،تفصیلات کے مطابق جمعرات کو بھی مارکیٹ میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا دباو دیکھنے میں آیا جس سے دن بھر اتار چڑھاو کے بعد اختتام پر مندی ریکارڈ کی گئی اور کے ایس ای100انڈیکس 588.77پ وائنٹس کی کمی سے 46055.52پوائنٹس پر آگیا ، کے ایس ای 30اندیکس 252.30پوائنٹس کی کمی سے 19222.01 پوائنٹس ہو گیا جبکہ آل شیئرز انڈیکس 410.70پوائنٹس کی کمی سے 32115.37 پوائنٹس سے کم ہو کر 31704.67 پوائنٹس پر بند ہوا ،مارکیٹ میں جمعرات کو بھی شیئرز کی خرید وفروخت میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 11کروڑ 29لاکھ 10ہزار شیئرز کے اضافے سے کاروباری حجم ایک ارب 12کروڑ 48لاکھ 21ہزار شیئرز تک پہنچ گیا ، مجموعی طور پر 415کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا ، 92کے
بھاومیں اضافہ ،313 کے بھاو میں کمی اور 10کے بھاومستحکم رہے ،سرمایہ کاری مالیت 118ارب 85لاکھ 57ہزار روپے کی کمی سے 8281ارب 25کروڑ 73لاکھ روپے ہو گئی ۔









