اسپاٹ کارگوز سے LNG خریداری، PLL کی جزوی چھوٹ میں توسیع

137

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) حکومت نے اسپاٹ کارگوز کے ذریعے ایل این جی کی خریداری پر پیپرا قوانین کے نفاذ سے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کی جزوی چھوٹ میں توسیع کردی ہے۔ وفاقی کابینہ نے پیپرا بورڈ کی سفارش پر مبنی استثنیٰ سرکولیشن کے ذریعے منظور کرلیا ہے اور پیٹرولیم ڈویژن کو آگاہ کردیا ہے۔ دی نیوز کو دستیاب سرکاری دستاویز میں انکشاف ہوا کہ اس فیصلے کے ساتھ اقتصادی اور قابل اعتماد اسپاٹ LNG کارگوز کو محفوظ بنانے کے لئے خریداری کے عمل میں بہتری آئے گی۔ حکومت نے بولیوں کی تشخیصی رپوٹ کے اعلان اور معاہدے کے ایوارڈ کے درمیان مدت میں نرمی کرتے ہوئے پی پی قاعدے کے قاعدہ 35 کے نفاذ سے پی ایل ایل کو جزوی چھوٹ دی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن نےنتائج کے اعلان اور معاہدے کے ایوارڈ کے درمیان 10-15 دن کی کمی میں استثنیٰ کا مطالبہ کیا تھا اور 30 دن کے جوابی وقت میں کمی کے لئے بھی استثنیٰ مانگا تھا جو PLL کو ہمیشہ ان حالات میں ڈال دیتا ہے جہاں پیپرا ٹائم لائنز کی پیروی جہاز کے سفر کے لئے بہت کم یا ناکافی وقت رہ جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں