راجہ ظفر الحق پارلیمانی سیاست سے الگ، سینیٹ الیکشن میں عدم دلچسپی

146

اسلام آباد ( طاہر خلیل )مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین ،سینئر پارلیمنٹرین اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق پارلیمانی سیاست سے الگ ہو گئے ، تاہم مسلم لیگ کی سیاست میں کردار ادا کرتے رہیں گے ۔راجہ ظفر الحق کا نام مسلم لیگ (ن) کی فہرست میں سینٹ کے امیدواروں میں ٹاپ میں شامل تھا اور اس کا اعلان بھی ہو گیا تھا ۔ لیکن راجہ ظفر الحق نے سینٹ الیکشن میں عدم دلچسپی ظاہر کر دی اور ٹکٹ کیلئے پارٹی کو درخواست نہیں بھیجی ، سینیٹر راجہ ظفر الحق نے ہفتے کو جنگ کے اس نمائندے سے بات چیت میں تصدیق کی کہ وہ سینٹ کے الیکشن میں امید وار نہیں بنیں گے فیصلے سے پارٹی قیادت کو دو ماہ پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں