نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے آکلینڈ میں 3 دن کے لیے لیول تھری لاک ڈاؤن لگانے کا حکم دے دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق آکلینڈ میں لاک ڈاؤن کا نفاذ آج رات 12 بارہ بجے سے ہوگا، لاک ڈاؤن کے دوران اسکول اور کاروباری ادارے بند رہیں گے۔
خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کےدوران صرف ضروری خدمات جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ آکلینڈ میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ہی لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔









