کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عوام کے ووٹ سے اقتدار کے ایوانوں میں براجمان حکومت اور اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ انتخابات کی جوڑ توڑ میں عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے۔ کسی کو نا عوام کی فکر ہے اور نا ملک کی فکر ہے۔ ملک آٹو پہ چل رہا ہے۔کوئی والی وارث نہیں۔ مہنگائی اور بےروزگاری نے ایک طرف عوام کی کمر اس حد تک توڑ دی ہے کہ ایک وقت کا کھانا مشکل ہوگیا ہے تو دوسری جانب سفید پوش طبقے جو بھی خیراتی دستر خوانوں تک پہنچا دیا۔ اس صورتحال میں پی ایس پی پاکستانی عوام کے لیے نجات دہندہ کے طور پر سامنے آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وڈیو لنک کے ذریعے خیبرپختونخواہ میں صوبائی عہدے داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ملک آٹو پہ چل رہا ہے، کوئی والی وارث نہیں، مصطفیٰ کمال
192









