تھکاوٹ، سر درد اور پٹھوں میں درد کو بھی کورونا علامات تصور کیا جائے، تحقیق

184

سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی وبا کے لاحق ہونے کے حوالے سے سامنے آنیوالی علامات میں توسیع کی سفارش کی ہے۔

لنکس کالج لندن اور زو سمٹم اسٹڈی ایپ کی مشترکہ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ فی الحال کھانسی، بخار اور خوشبو و ذائقہ محسوس نہ ہونا کورونا کی واضح علامات ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تھکاوٹ، سر درد، گلے میں خراش، اسہال اور پٹھوں میں درد کو بھی کورونا وائرس کی علامات تصور کیا جائے۔

مذکورہ بالا سائنسی تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ اضافی علامات شامل کرنے سے 40 فیصد مزید کیسز سامنے آسکتے ہیں۔

محکمہ صحت کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ماہر سائنسدانوں کا گروپ کورونا کی علامات کا مسلسل جائزہ لیتا رہتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں