اسلام آباد(نمائندہ جنگ) دنیا کے خوبصورت ترین گوادر انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں عظیم کوہ پیما محمد علی سدپارہ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور وزارت سمندر پار پاکستانی کی جانب سے جمعہ کو گوادر ڈولفنز اور شوبز شارکس کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا ۔ ڈولفنز کی قیادت وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور شوبز ٹیم کی قیادت پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کی۔ شوبز اسٹارز کی ٹیم میں فخر عالم، فیصل قریشی، علی ظفر، اعجاز اسلم، شہزاد رائے، سمیع خان اور علی سفینہ سمیت دیگر شامل تھے۔اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے اردو زبان میں ریکارڈ کرائے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کرکٹ ہمارے خون میں ہے۔ امید ہے ایک دن انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم یہاں کھیلے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی ٹیموں کو گوادر آنا چاہئے۔ میچ میں شوبز شارکس نے فتح حاصل کی۔
گوادراسٹیڈیم میں کرکٹ میچ،علی سدپارہ کوخراج تحسین پیش کیا گیا
141









