عمان: 15 دن پروازوں اور 10 ممالک کے مسافروں پر پابندی عائد

176

عمان نے کورونا وائرس کی صوتحال کے پیش نظر پروازیں 15 روز کے لیے معطل کرتے ہوئے 10 ممالک کے مسافروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

عرب میڈیا نے عمان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے قائم ملک کی اعلیٰ کمیٹی نے سوڈان، لبنان، جنوبی افریقہ، برازیل، نائیجیریا، تنزانیہ، گھانا، گنی، سیرالیون اور ایتھوپیا کے مسافروں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پروازوں پر 15 روز کے لیے پابندی اور دو ہفتے کے لیے سفری پابندی کا اطلاق جمعرات سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں