ملکہ الزبتھ کے کزن کو 10 ماہ قید کی سزا

183

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کے کزن کو خاتون پر جنسی حملے کے الزام میں 10ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

برطانوی ملکہ الزبتھ کے کزن سیمون بوز لیون کو فروری 2020ء میں گھر آئی 26سالہ خاتون پر جنسی حملے کے اعتراف کے بعد سزا سنائی گئی۔

اپنے اعترافی بیان میں ان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے اقدام پر شرمندگی ہے جس سے گھر آئی مہمان خاتون کو پریشانی اٹھانا پڑی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں