چین : کورونا وائرس کی مزید 2 ویکسین کے استعمال کی منظوری دیدی

201

چین نے کورونا کے خلاف مقامی طورپرتیار کی گئی مزید 2 ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی۔

مزید 2 ویکسین کے استعمال کی اجازت چائنا نیشنل میڈیکل پروڈکٹس ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ایک بیان میں دی گئی جس کے بعد چین میں کورونا وائرس کے خلاف استعمال کی جانے والی ویکسینز کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

چین میں تیارکی گئی ویکسینزکی خاص بات یہ ہےکہ انہیں فائزر اورموڈرنا کی ویکسینز کے مقابلے میں عام فریزرز میں رکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب چین نے اب تک مغربی ممالک میں بننے والی کسی بھی ویکسین کے استعمال کی اجازت نہیں دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں