پاکستانی اداکارہ و ماڈل یمنیٰ زیدی نے بابا بلھے شاہ کے اشعار کی مدد اپنے مداحوں کو حوصلہ افزا پیغام دے دیا۔
یمنیٰ زیدی پاکستان کی ان اداکاؤں میں سے ایک ہیں جن کے مداحوں کی تعداد صف اول کی اداکاراؤں کی طرح بہت زیادہ ہے۔
انھوں نے اس مرتبہ اپنے مداحوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور ان میں جوش و جذبہ پیدا کرنے کے لیے بابا بلھے شاہ کے شعر کا سہارا لیا۔
یمنیٰ نے بابا بلھے شاہ کا شعر تحریر کیا:
چڑھدے سورج ڈھلدے ویکھے
بجھدے دیوے بلدے ویکھے
ہیرے دا کوئی مُل نا تارے
کھوٹے سکے چلدے ویکھے
اس پیغام کے ساتھ یمنیٰ زیدی نے اپنی خوبصورت تصویر بھی شیئر کی۔









