اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو آج متحدہ عرب امارات کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے۔
اسرائیلی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو، متحدہ عرب امارات کے رہنما شیخ محمد بن زاید النہیان سے ابوظہبی ایئرپورٹ پر ملاقات کریں گے۔
نیتن یاہو کے دفتر کے سینئر عہدیدار نے اسرائیلی پبلک ریڈیو، ہارِتز اخبار اور دیگر میڈیا اداروں کی اس حوالے سے رپورٹس پر تبصرہ کرنے سے گریز کیاہے۔
بینجمن نیتن یاہو کا پہلے فروری میں یو اے ای اور بحرین کا دورہ شیڈول تھالیکن کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اسرائیل کی جانب سے سفری پابندیوں کے باعث ان کا دورہ موخر ہوگیا تھا۔
متحدہ عرب امارات نے گزشتہ برس اگست میں اسرائیل سے تعلقات قائم کیے تھے۔









