سندھ ہائیکورٹ، گندم بحران کیخلاف درخواست پر سیکرٹری خوراک طلب

249

کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں آٹا، گندم کے بحران، اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی کیخلاف دائر درخواست پر سیکرٹری خوراک کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیاہے۔بدھ کوسندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے صوبے میں آٹا، گندم کے بحران، اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ محکمہ فوڈ سے گذشتہ سماعت پر جواب مانگا گیا تھا کہاں ہے؟ فوکل پرسن نے بتایا کی سیکرٹری خوارک کی جانب سے جواب جمع کرادیا گیا ہے۔ عدالت نے سیکرٹری فوڈ کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہارکردیا۔ دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ سیکرٹری سے پوچھ گیا تھا کہ صوبے میں آٹا بحران ہے یا نہیں ؟گندم اسمگلنگ ہوتی ہے یا نہیں اگر ہورہی ہے تو کیوں ہورہی ہے یہ سارے سوالوں پر جواب طلب کیا تھا،آٹا کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کئے ہیں؟ مگر سیکرٹری خوارک کی جانب سے غیر واضح بیان دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں