میلبرن: ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے فائنل کیلئے آئی سی سی نے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی20 ورلڈکپ فائنل کیلئے آئی سی سی نے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے جس میں پاکستان کے خلاف متنازع فیصلوں سے شہرت پانے والے امپائر ماریس ایرسمس اور کمار دھرما سینا آن فیلڈ امپائز کے فرائض سرانجام دیں گے۔
اتوار کے روز میگا ایونٹ کے فائنل میں کرس گیفنی تھرڈم، پال رائفل فورتھ امپائر ہوں گے جبکہ میچ ریفری کے فرائض رنجن مدھوگالے کے سپرد ہوں گے۔
قبل ازیں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھی جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے امپائر ماریس ایرسمس کو آن فیلڈ امپائر کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔









