جانوروں سے محبت کا انوکھا واقعہ

245

یورپی ملک جیورجیا میں اپنے بچوں کی موت کے بعد کتیا بلی کے یتیم بچوں کا سہارا بن گئی اور ماں کی طرح ان کی دیکھ بھال کررہی ہے۔

جیورجیا میں گزشتہ ماہ جرمن شیفرڈ نامی کتیا کو بارڈر کے اطراف سے ریسکیو کرنے کے بعد جانوروں کے لیے قائم ادارے میں منتقل کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جس وقت کتیا کو ریسکیو کیا گیا اس وقت وہ حاملہ تھی بعد ازاں اس نے ادارے میں بچے دیے لیکن بدقسمتی سے تمام بچے مرگئے، اس صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ ادارے نے انوکھا قدم اٹھایا۔

ادارے نے بچوں کی کمی پوری کرنے کے لیے کتیا کے اطراف بلی کے یتیم بچے رکھ دیے جس پر جانور نے بھی بڑی گرم جوشی سے بلیوں کا استقبال کیا اور ماں کی طرح پیار کرنے لگی۔

اپنی نوعیت کے اس انوکھے واقعے نے پوری دنیا کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں