فیاض الحسن چوہان کا لڑکی کو ہراساں کرنے کا نوٹس

148

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سوشل میڈیا پر لڑکی کو ہراساں کرنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

فیاض الحسن چوہان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر سی سی پی او لاہور عمر شیخ اور بچی کے والد سے ملاقات کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزم بچی کی عصمت دری اور قتل کی دھمکیاں دے رہا تھا۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ سی سی پی او نے نئے سرے سے ایف آئی آر درج کرنے اور تفتیش کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچی کے خاندان کو سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، بہت جلد ملزم قانون کی گرفت میں ہوگا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کے خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں