کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ادارہ برائے امراض قلب کی انتظامیہ نے اسپتال میں نیب کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طارق شیخ جو ذاتی مفادات کے لئے پچھلے چار سال سے ادارے کو بلیک میل کر رہے ہیں انکے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے، این آئی سی وی ڈی میں نیب کے ناجائز چھاپے سے ادارے کے ملازمین بشمول ڈاکٹرز، نرسز سمیت دیگر عملہ اور انکی فیملیز ذہنی دبائو کا شکار ہیں، کچھ عناصر من گھڑت اور بے بنیاد معلومات فراہم کرکے اداروں اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ادارے کو بلیک میل کرنیوالے کیخلاف سخت کارروائی کی جائے،NICVD
157









