اسرائیل کی قطر کو امریکا کی جانب سے ایف 35 طیارے فروخت کی مخالفت

اسرائیل کی قطر کو امریکا کی جانب سے ایف 35 طیارے فروخت کی مخالفت 112

اسرائیل کے وزیر انٹیلی جنس ایلی کوہن نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی افواج کی برتری کو پڑوسی عرب ریاستوں پر قائم رکھنے کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ قطر کو ایف 35 طیاروں کی فروخت نہیں چاہتے، اسرائیلی وزیر کا کہنا ہے کہ ان کا ملک امریکا کی طرف سے ایف 35 جنگی طیارے قطر کو فروخت کرنے کی مخالفت کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی خفیہ اداروں کے وزیر، ایلی کوہن سے اسرائیلی سرکاری میڈیا نے ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ سے متعلق سوال کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ قطر نے امریکا کو ایف 35 جنگی طیارے خریدنے کی درخواست کی ہے۔

ایلی کوہن کا کہنا تھا کہ خطے میں ہماری سیکیورٹی اور فوجی برتری ہمارے لیے سب سے اہم ہے۔ ہمارا خطہ ابھی تک سوئٹزرلینڈ میں تبدیل نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ قطر کی امریکا کو بھیجی جانے والی درخواست امریکا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی اگست میں ہونے والی ڈیل کے بعد بھیجی گئی ہے۔

امریکا نے قطر کو ایف 35 طیارے فروخت کرنے کے بارے میں سوچنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

یہ رضامندی اس نے یو اے ای اور اسرائیل کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے کے موقع پر کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں