اسرا بیلگیچ کی نئی تصویر پر چند ہی گھنٹوں میں 5 لاکھ کے قریب لائکس

126

دُنیا بھر میں مقبول ہونے والی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ کی نئی تصویر پر چند ہی گھنٹوں میں 5 لاکھ کے قریب لائکس آگئے۔

’ارطغرل غازی‘ میں ایک سخی اور صاف دل حلیمہ سلطان کا کردار نبھا کر لاکھوں لوگوں کے دلوں میں اپنا ایک اعلیٰ مقام بنانے والی تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے۔

اسرا بیلگیچ کی مذکورہ تصویر بظاہر تو بے رنگ یعنی بلیک اینڈ وائٹ ہے لیکن اُن کی ہرنی جیسی خوبصورت آنکھیں اس بے رنگ تصویر کو بھی دلکش بنا رہی ہیں۔

ترک اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں صرف سیاہ رنگ کا دل والا ایموجی بنایا۔

انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اسرا بیلگیچ نے کوئی کیپشن نہیں لکھا لیکن اِس کے باوجود بھی مداحوں کی جانب سے اُن کی اس تصویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

اسرا بیلگیچ نے 15 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے جسے اب تک 4 لاکھ 74 ہزار سے زائد صارفین لائک کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ ان دنوں ترکی میں اسرا بلگیچ کا ڈرامہ ’رامو‘ نشر کیا جا رہا ہے،’رامو‘ جرائم پر مبنی ڈرامہ ہے جس میں اسرا بیلگیچ ایک ’بولڈ اور ماڈرن خاتون‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں