اسلام کی عزت کرتے ہیں: فرانسیسی وزیر خارجہ

136

فرانس کے وزیر خارجہ جان ایف جوڈریان نے کہا ہے کہ ہم اسلام کی عزت کرتے ہیں، او آئی سی کے ساتھ تعاون اور مکالمے کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین سے گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اسلام کی عزت کرتے ہیں۔

سیکرٹری جنرل او آئی سی نے اس موقع پر کہا کہ مقدس ہستیوں کی توہین کا اظہار رائے کی آزادی سے تعلق نہیں ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی سے متعلق او آئی سی کا موقف غیر متزلزل ہے۔

پاکستان، ترکی ہمارے اندرونی معاملات میں دخل دینے سے باز رہیں، فرانسیسی وزیر داخلہ

خیال رہے کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور ان کی حمایت کرنے پر مسلم دنیا میں فرانس کیخلاف بائیکاٹ مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔

اس سے قبل فرانس نے اسلام مخالف مہم پر ردعمل دینے والے ممالک ترکی اور پاکستان سے کہا تھا کہ وہ فرانس کے ’اندرونی معاملات‘ میں مداخلت سے گریز کریں۔

فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف مہم کے دفاع میں بیان کے بعد پاکستان اور ترکی کی جانب سے فرانسیسی صدر کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے فرانس کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا اور شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا تھا۔

مصنوعات کے بائیکاٹ کے رد عمل میں فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین نے ڈھٹائی برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی فرانس کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہ کریں۔

یر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین نے سرکاری ریڈیو پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ہمارے لیے حیران کُن بات ہے کہ بیرونی ممالک ہمارے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کر رہے ہیں۔‘

انٹرویو میں فرانس کے وزیر داخلہ نے پاکستان اور ترکی کے ردِعمل کو خصوصی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان دونوں ممالک کے پارلیمان میں فرانس کے خلاف قراردادوں کی منظوری ’فرانس کے اندرونی معاملات میں مداخلت‘ کے مترادف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں