کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حکومت کی جانب سے صنعتوں کے لئے توانائی پیکیج اور کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باوجود لاک ڈاؤن نہ کرنے کی اطلاعات پر انسٹیٹیوشنز کی جانب سےبڑی خریداری کے مثبت اثرات کے باعث مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس میں 1369 پوائنٹس کے اضافے سے 40ہزار کی حدبحال ہو گئی۔سرمایہ کاری مالیت 227ارب 42کروڑ 71لاکھ روپے بڑھ گئی ،85.57فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ ،کاروباری حجم بھی 19.13فیصد زیادہ رہا۔
اسٹاک مارکیٹ، زبردست تیزی،1369؍پوائنٹس کا اضافہ
