پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے مداحوں کو بتا دیا کہ زندگی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے ’ویک اینڈ‘ کی کیا اہمیت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اعجاز اسلم نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ ہی اُنہوں نے مداحوں کے لیے ’ویک اینڈ‘ سے متعلق ایک معنی خیز پیغام بھی جاری کیا۔
انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اعجاز اسلم نے لکھا کہ ’اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ اپنا ہر کام بہتر طریقے سے کریں اور آپ کے کام میں ترقی ہو تو آپ کو اپنے ہفتے کا اختتام خوشگوار طریقے سے گُزارنے کی کوشش کرنی چاہیے۔‘
اعجاز اسلم نے کہا کہ ’ہماری زندگی میں ویک اینڈ کی اپنی ایک خاص اہمیت ہوتی ہے کیونکہ اس دن ہم پورے ہفتے کے اپنے اچھے بُرے لمحے یاد کرتے ہیں جن میں کچھ لمحے ہماری بہترین یادوں میں شامل ہوجاتے ہیں۔‘
اداکار نے کہا کہ ’زبردست ویک اینڈ سے ہمیں کافی توانائی ملتی ہے اور اس سے ہم اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی دونوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ بھی کرسکتے ہیں۔‘
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ویک اینڈ کی مناسبت سے کچھ ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔