افغانستان: صوبہ سرپل میں دھماکا، 10 فوجی، 3 شہری جاں بحق

162

افغانستان کے صوبے سرپل میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 10 افغان فوجی اور 3 شہری جاں بحق ہوگئے۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے ہونے والے بم دھماکے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

واقعے کے بعد پورے علاقے کو افغان فورسز اور پولیس نے گھیرے میں لے لیاجبکہ واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں افغان فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں