افغانستان کے ساتھ تجارت ہمارے فائدے میں ہے، رزاق داؤد

146

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ساتھ تجارت ہمارے فائدے میں ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی ترقی پاکستان کے لیے فائدہ مند ہے، افغان وفد کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس میں آج ملاقات ہوئی ہے۔

سیکریٹری تجارت کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے تجارتی معاہدے کیے جائیں گے جبکہ غلام خان بارڈر کو تجارت کے لیے کھول دیا گیا ہے ۔

سیکریٹری تجارت نے کہا ہے کہ افغانستان کی طرف سے کوئی مثبت جواب نہیں دیا جارہا ہے، پاک افغان سرحد پر تجارتی سہولیات کو بہتر کیا جارہا ہے، پاکستان اپنی برآمدات کو بڑھانے کے لیے کوشش کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں