کراچی(نیوز ڈیسک) سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور فیس بک نے امریکی انتخابات کی غلط معلومات دینے والے کئی اکاؤنٹس بند کردیئےاور نام نہاد نیوز پیجز بھی بلاک کئے گئے ، برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بے بنیاد اور غلط معلومات پر مبنی انتخابی پوسٹس شیئر کرنے پر ٹوئٹر نے متعدد نام نہاد نیوز پیج بند کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے امریکی انتخابات کے حوالے سے غلط اور بے بنیاد معلومات پھیلانے والے درجنوں اکاؤنٹس کو بند کردیا۔
امریکی الیکشن کی غلط معلومات، ٹوئٹر و فیس بک نے کئی اکاؤنٹس بند کردیئے
138









