امریکی شخص نے حیرت انگیز کارنامہ سر انجام دے دیا

164

امریکی شہری ڈیوڈ رش دنیا بھر میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ڈیڑھ سو سے زائد بار اپنے نام درج کرانے کے باعث شہرت رکھتے ہیں، ایک بار پھر انہوں نے کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے اپنے ریکارڈ میں اضافہ کیا ہے۔

اس بار انہوں نے کچھ حیرت انگیز کارنامہ سر انجام دیا، ڈیوڈ رش نے بتایا کہ منفرد ریکارڈ بنانے کے لئے انہوں نے اپنے پڑوسی جوناتھن ہنن کی مدد سے ایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ کچے انڈے منہ کے ذریعے پکڑنے کا ریکارڈ بنایا۔

ڈیوڈ رش کو پڑوسی نے چھ اعشاریہ پانچ فٹ کے فاصلے سے کچے انڈے پھینکے، ایک منٹ کے دوران انہوں نے چوبیس انڈے پکڑے جبکہ اٹھارہ انڈے ٹوٹ گئے.

رش کا کہنا تھا کہ انڈے ٹوٹنے کے باعث ان کا ہونٹ زخمی ہوا تاہم انہوں نے مقابلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، اس جدوجہد میں ڈیوڈ رش منہ سے پندرہ انڈے پکڑنے کا اپنا سابقہ ریکارڈ توڑا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں