انوشکا اور ویرات کی اس رومانوی تصویر کا راز کیا ہے؟

129

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کی ایک رومانوی تصویر کھینچنے میں جنوبی افریقہ کے لیجنڈ کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز کا اہم کردار رہا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں ویرات کوہلی نے انڈین پریمیئر لیگ میں ساتھی کھلاڑی کے تصویر لینے کی صلاحیت کو سب کے سامنے لائے اور داد دینے والوں نے بھی کمی نہ کی۔

انوشکا اور ویرات کی رومانوی تصویر میں دونوں کو سورج ڈوبتے ہوئے سمندر میں تیراکی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

جنوبی افریقی کرکٹر نے اپنے قریبی دوستوں کی تصویر لینے میں اپنی تمام تر تصویر کشی کے جوہر دکھائے، تصویر کو دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

ویرات کوہلی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصویر شیئر کرتے ہوئے تصویر کھینچنے کا کریڈٹ اے بی ڈی ویلیئرز کو دیا۔

خیال رہے کہ 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے انوشکا اور ویرات کے ہاں ننھے مہمان کی آمد آئندہ برس جنوری میں متوقع ہے۔

شادی کے کچھ عرصے بعد سے ہی متعدد مرتبہ انوشکا شرما کے حاملہ ہونے کی افواہیں زیر گردش رہیں جسے انہوں نے مسترد بھی کیا تھا تاہم حال ہی میں اداکارہ نے خود ہی اپنے مداحوں کو حاملہ ہونے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری دی۔ انوشکا شرما نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اپنی پوسٹس میں لکھا کہ ’اور پھر ہم 3 ہونے جارہے ہیں۔‘

31 سالہ ویرات کوہلی اور 32 سالہ انوشکا شرما کی جانب سے اس خبر کو شیئر کیے جانے پر اُن کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ کچھ انٹرنیٹ صارفین نے اپنے تبصروں میں کہا کہ چھوٹا ویرات کوہلی آنے والا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں