امریکا میں ہوا بازی حکام نے انڈونیشیا اور ایتھوپیا میں المناک حادثات کے بعد گراؤنڈ کیے گئے بوئنگ 737 میکس طیاروں کو دوبارہ پرواز کی اجازت دے دی۔
امریکی ہوابازی حکام کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے ہوابازی حکام کے غیرمعمولی سطح کے تعاون اور آزادانہ جائزے کے بعد بوئنگ میکس طیاروں کو پرواز کی اجازت دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ امریکی ہواباز ادارے نے دو حادثات کے بعد بوئنگ میکس طیاروں کو مارچ 2019 میں گراؤنڈ کر دیا تھا۔
سال 2018 میں انڈونیشیا اور ایتھوپیا میں بوئنگ میکس کے ہونے والے حادثات میں 346 افراد ہلاک ہوئے تھے۔