انیل کپور نے 10 سال بعد کس بیماری کو شکست دیدی؟

133

بالی ووڈ کے سینئر اداکار انیل کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ 10 سال سے ایک بیماری میں مبتلا تھے جسے انہوں نے اب شکست دے دی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار انیل کپور نےاپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں سے کچھ تصویروں میں وہ رسی کودتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ کچھ میں وہ اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ ’میں گزشتہ 10 سالوں سے ایچیلیس ٹینڈن نامی بیماری میں مبتلا تھا اور پوری دنیا کے ڈاکٹرز نے مجھے یہی کہا تھا کہ اس بیماری کا واحد علاج صرف سرجری ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’ڈاکٹر مولر کی تسلسل کے ساتھ ٹریٹمنٹ کے بعد سے میں اب بغیر سرجری کے لنگڑا کر چلنے کے بعد سے چہل قدمی اور اب دوڑنے کے ساتھ ساتھ اُچھل کود بھی سکتا ہوں۔‘

اداکار انیل کپورنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ گزشتہ روز شیئر کی تھی جسے اب تک تقریباً 85 ہزار مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اُن کی اس پوسٹ پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

انیل کپور کی اس پوسٹ پر نا صرف مداحوں کی جانب سے کمنٹس کیے جارہے ہیں بلکہ اداکارہ شلپا شیٹھی نے بھی اُن کی اس پوسٹ پر کمنٹ کیا ہے۔

خیال رہے کہ ایچیلیس ٹینڈن پنڈلیوں کے پٹھوں کی ایک ایسی بیماری ہے جو کہ کسی بھی شخص کو لاحق ہوسکتی ہے اور اس بیماری کے باعث انسان کو پٹھوں میں کھچاؤ، تکلیف اور چلنے پھرنے میں دشواری ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں