آج سندھ میں کوروناوائرس کے 252 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے، وزیراعلیٰ

119

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 7993 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 252 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں اب تک کورونا کے 1416482 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جبکہ صوبے میں اب تک 138593 کیسز ہوچکے ہیں۔ آج کورونا کے مزید 432 مریض صحتیاب ہوگئے۔ اب تک 131462 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ آج کورونا کے باعث مزید 2 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح اب تک صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2523 ہوگئی ہے۔ اس وقت 4608 مریض زیر علاج ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 4327 مریض گھروں اور 6 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں 275 مریض زیرعلاج ہیں۔ کورونا متاثرہ 188 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اس وقت کورونا کے 33 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر کے 252 کورونا کیسز میں سے 166 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع شرقی 68، ضلع جنوبی37، ضلع وسطی 28، ضلع کورنگی18، ضلع ملیر 9 اور ضلع غربی میں 6 کیسز ہیں۔

صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد میں 14، نوشہرو فیروز 5 اور ٹنڈوالہیار 4 کیسز، جامشورو، بدین اور دادو 3-3، لاڑکانہ1، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد اور ٹنڈو محمد خان میں 2-2 کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں